تھانہ چیک بیدی پولیس چوروں کو ریلیف دینے پر تل گئی

پاکپتن:(اختر شاہ کھگہ)تھانہ چیک بیدی پولیس چوری کے ملزمان کو ریلیف دینے پرتل گئی، سابق چیئرمین یونین کونسل کا شدید احتجاج ملزمان کی گرفتاری اور ایس ایچ او کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تھانہ چک بیدی کے علاقہ 26ایس پی کے رہائشی سابق چیئرمین یونین کونسل ، سابق چیئرمین عشرزکواة، اور سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی شیر احمد بھنڈارانے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ پاکپتن بچوں کی طرف آ ئے ہوئے تھے کہ ہماری عدم موجودگی میں ان کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ چک بیدی درج ہوا ہمارا ڈیجیٹل ڈیرہ ہے اور ہمارے ڈیرے اور گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، ہم نے کیمروں کے ذریعے خود ملزمان کو تلاش کیا ہماری واردات کے ملزمان26ایس پی کے نثار ، نثاءاللہ وغیرہ ایک بہت بڑا ڈکیت گینگ ہے جو درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ہے مگر ایس ایچ او تھانہ چک بیدی اور پولیس اہلکار ہمارے ملزمان کو ریلیف دے رہے ہیں اور ان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں شیر احمد بھنڈارانے وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی پنجاب آ ر پی او ساہیوال و دیگر متعلقہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ایس ایچ او تھانہ چک بیدی کو شہر بدر کیا جائے ۔