اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پاکستان کی امریکہ سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی، برآمدات بڑھ گئیں۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مارچ میںسالانہ بنیادوں پر امریکہ سے درآمدات میں 50فیصد کمی دیکھی گئی،حجم 8کروڑ 73لاکھ ڈالررہا،مارچ میں امریکہ کیلئے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.1فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،برآمدات 43کروڑ ڈالر رہیں،جولائی تا مارچ امریکہ سے درآمدات 44فیصدکم ہوئیں، رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکہ سے برآمدات 93کروڑ36لاکھ ڈالرز رہیں۔
پاکستان کی امریکہ سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی



















