ججز خط از خود نوٹس کیس:9درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے ججز خط از خود نوٹس کیس میں فریق بننے کی 9 درخواستیں بھی سماعت کےلئے مقرر کردیں۔

کاز لسٹ کے مطابق تمام درخواستیں 30 اپریل کو مرکزی کیس کےساتھ سنی جائیں گی،عدالت عظمیٰ نے پاکستان بار کونسل ،لاہور ہائیکورٹ بار، اعتزاز احسن ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ،بلوچستان ہائی کورٹ بار اورمیا ں داود کی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا۔

ججز خط از خود نوٹس کیس پر سماعت 30اپریل کو دن ساڑھے 11بجے ہو گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ سماعت کرےگا۔