نیویارک (مشرق نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے نیویارک کا نساو کاونٹی سٹیڈیم تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کی تیاری کی نئی ویڈیو آئی سی سی نے جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مئی کے پہلے ہفتے میں سٹیڈیم مکمل تیار کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ مئی کے وسط میں سٹیڈیم کی ٹیسٹنگ کا عمل کیا جائےگا جبکہ مئی کے آخر میں نساو کاونٹی سٹیڈیم میں ایک ٹیسٹ ایونٹ بھی ہوگا۔نساو کاونٹی سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت میگا ایونٹ کے 8 میچز ہوں گے، نساو کاونٹی سٹیڈیم میں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔اس سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو ہوگا۔ سٹیڈیم میں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے نیویارک کا نساو کاونٹی سٹیڈیم تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ، نئی ویڈیو جاری



















