نارنگ منڈی: پولیس مقابلے میں کاشو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

نارنگ منڈی:(وقاص علی) پولیس اور اشتہاری ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پنجاب کے درجنوں تھانوں کو مطلوب قاسم عرف کاشو ڈکیت گینگ کا سرغنہ پانچ ساتھیوںسمیت گرفتاراسلحہ نقدی مسروقہ موٹرسائکلیں برآمدگینگ قتل اغواءڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل مریدکے حاجی ملک طاہر صدیق نے خفیہ اطلاع پرایس ایچ او انسپکٹر سید ظہیر عالم شاہ ایلیٹ فورس اور دیگر تھانوں کی پولیس کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر ایک ڈیرہ پر چھاپہ مارا تو وہاں چھپے اشتہاری ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا کئی گھنٹوںکی فائرنگ کے بعد بدنام زمانہ اشتہاری ڈکیت گینگ کا سرغنہ قاسم عرف کاشو دیگر چار ساتھیوں سمیت پکڑا گیا ۔

پولیس نے گیارہ لاکھ روپے کی نقدی سامان موٹر سائکلیں جدید اسلحہ کی بھاری تعداد برآمد کرلی پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ کا سرغنہ پنجاب کے تقریبا اٹھائس تھانوں کو مطلوب تھااور دہشت کی علامت سمجھ جاتا تھا متعدد قتل ڈکیتی اغواءکی وارداتوں میں پولیس کو عرصہ کئی ماہ سے مطلوب تھا کہ خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارگرفتار کر لیا گیا ہے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے کاشو ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین کیا ہے جبکہ آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ نے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گینگ کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے۔