اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عمران خان ،بشریٰ عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف دائر اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دریافت کیا زبانی یا تحریری طلاق پرقانون کیا کہتا ہے؟۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے اپیلوں پر سماعت کی، جج نے خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی سے دریافت کیا عباسی صاحب آپ صبح صبح عدالت میں کیسے ؟رضوان عباسی نے کہا ہائی کورٹ جانا ہے ،جتنے دلائل دے سکتا ہوں دےکر ہائی کورٹ جاﺅں گا،وکیل نے کہا ملزموں کی جانب سے ٹرائل کے دوران حلف لینے کی بات کی گئی ،خاور مانیکا نے آفر قبول کی ملزم مکر گئے،جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دئیے زبانی یا تحریری طلاق پرقانون کیا کہتا ہے؟ ۔
راجہ رضوان عباسی نے کہا قانون میں دونوں طریقے ہیں مگر ملزموں نے تحریری طور پر کچھ پیش نہ کیا،بعد ازاں وکیل نے کیس کے گواہ عون چودھری کا بیان عدالت کے سامنے پڑھ کر سناتے ہوئے کہا ملزم فروری کے نکاح کی صرف ایک تقریب کو مانتے ہیں، گواہ کہتا ہے فروری کے نکاح میں بھی وہ گواہ تھا، عون چودھری دونوں نکاح میں موجودگی پربیان دے چکے ہےں،عدالت نے کیس پر مزید سماعت30اپریل تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کو زہر دئیے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسارکیا احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا ؟ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عدالتی معاونت نہ کرنے پر بتائیں گے، عدالت نے حکم دیابشریٰ کا اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنہ کرایاجائے اورآئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















