تاجروں نے وزیراعظم کو عمران کےساتھ ہاتھ ملانےکی تجویز دےدی

کراچی:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ ہاتھ ملانے،بھارت سے تعلقات بہتر بنائیں،کراچی کے تاجروں نے وزیراعظم کو تجویز دےدی۔

عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے وزیراعظم سے دوران ملاقات کہا آپ نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا ،چاہتا ہوں آپ مزید ہاتھ ملائیں، ایک ہاتھ پڑوسی ملک بھارت سمیت دیگر ممالک سے ملائیں اور ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسیوں سے ملائیں،سٹاک مارکیٹ کو اوپر پہنچایا ،بجلی کی قیمت بھی کم کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاغرض نہیں کس صوبے میں کس کی حکومت ہے ،ذاتی پسند سے بالاتر ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا، کسی پر الزام تراشی نہیں کرسکتے ،اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، بزنس کمیونٹی کی ضرورت ہے آپ لوگ آگے آئیں، تہیہ کرلیں 5برس میں ایکسپورٹ کو دگنا کرنا ہے، پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا آگے لانا ہے، سمگلنگ کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہاکچھ اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، یقین دلاتا ہوں نجکاری شفاف ہوگی، حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں پالیسی بنانا ہے، انڈسٹری چلانا تاجروں کا کام ہے ،تاجروں کے جائز مطالبات پورے کریں گے، تاجروں کی توجہ ایکسپورٹ بڑھانے پر ہونی چاہیے تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، تاجروں کے مشورے سے اچھی پالیسیاں بنائیں گے۔