ضمنی الیکشن طے شدہ،ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے،عمران خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں،ضمنی الیکشن طے شدہ،ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاپنجاب کاضمنی الیکشن پولیس نے لڑا ،خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے، پولیس نے کہیں کوئی ایف آئی آر کاٹی نہ ہی دھاندلی ہوئی،ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ،سب 8فروری سے ڈرے ہوئے تھے،8سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کےلئے ملتوی کیے گئے، سپریم کورٹ میں بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کررہی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاپی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کےلئے ہر حربہ استعمال ہوا، ملک میں اخلاقیات ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا،ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے، صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی،اوورسیز تحفظ نہ ہونے کے باعث پیسہ نہیں لگاتا۔

عمران خان نے کہامستحکم حکومت کےلئے جمہوریت ضروری جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے،ملک کا موجودہ سیٹ اپ ملکی فیوچر کو نقصان پہنچا رہا ہے، مجھ سے ڈیل کی کسی نے کوئی بات کی نہ پیغام آیا، سوال ہے مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ ،عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے،مریم نواز ،بےنظیر سیاتدان ہیں مگر میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںلیکن سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا،تینوں بہنوں کےخلاف مقدمات درج کیے گئے۔