پی ٹی آئی قیادت مذ اکرات کرے تو عمران کی رہائی بڑی بات نہیں:رانا ثنا اللہ

اسلا م آباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پی ٹی آئی کی قیادت مذاکرات کرے تو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں،نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی بڑی بات نہیں ہے،ضمنی الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا 8 فروری کے بعد ن لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا جبکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا، ن لیگ کے کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے، اس وقت سیاسی استحکام میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی ہے،بانی پی ٹی آئی خود کو اور ملک کو تباہ کرسکتے ہیں، اب دیکھنا ہے پہلے کس کو کرتے ہیں،ہم اس تاثر کو ختم کرنے میں ناکام رہے کہ نگراں حکومت ن لیگ کی نہیں جس کا سیاسی نقصان ہوا، محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات پر بھی وزیر بنے ہیں،ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا ءنے کہا فضل الرحمن کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، کسی کو منانے کےلئے 10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے،ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا مجھ پر ہیروئن کیس کرانے والے بانی پی ٹی آئی تھے لیکن کرنے والا قمر جاوید باجوہ ہی تھا، ہیروئن کیس پر پارلیمنٹ میں تقریب تھی تو قمر باجوہ نے میرے متعلق بہت غلط بات کی تھی جس پر تلح کلامی ہوگئی۔