ہر صوبے میں جا کر جلسے کروں گا، دیکھتا ہوں کون روکے گا:گنڈاپور کی بڑھک

پشاور(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے میں ہر صوبے میں جاکر جلسے کروں گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، مردان اور صوابی کی پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے، ہم پولیس فورس مانگ رہے ہیں ہمیں نہیں دی جارہی، وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو جو حق دینا تھا وہ نہیں دیا، خطے کے حالات دن بدن بدتر ہورہے ہیں، بجلی سسٹم اپ گریڈ نہیں کیا جارہا تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عوام کو بجلی کے بہت زیادہ بل آرہے ہیں، آپ پیسے بھی نہیں دے رہے اور نہ ہی نظام ٹھیک کررہے ہیں تو یہ نہیں چل سکتا، میں صوبے میں عوام کی حکومت چلانا چاہتا ہوں، جو رشوت مانگے ان کے راستے میں رکاوٹ بنا جائے، ایسا سسٹم بناوں گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اصلاح کرنے کے بجائے جعلی مینڈیٹ والی حکومت نظام کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے،8 فروری کو بدترین دھاندلی کی تاریخ رقم کی گئی، کل ضمنی انتخابات میں اس تاریخ کو دہرایا گیا۔