نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

لاہور (مشرق نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ وہاں پر اپنا چیک اپ کرائیں گے۔

نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی، سابق وزیراعظم کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔