جھوٹ پھر ثابت،4تو کیا ہارپک کا ایک قطرہ بھی نہیں ملا:طلال چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر طلال چودھری نے بشریٰ کے طبی معائنے کی رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے ہارپک کے 4 تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا،اعلیٰ پرائیویٹ ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونےوالے طبی معائنے کی رپورٹ نے ”ہارپک کہانی“ کو جھوٹ ثابت کر دیا۔

طلال چودھری نے کہابانی چیئرمین اور اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے،معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا، ”ہارپک کے 4 قطرے“ تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا، ثابت ہوا ”نہیں چھوڑوں گا“ کے دعوے کرنے والا صرف ”لمبی لمبی چھوڑتا“ ہے،پی ٹی آئی جماعت ہو، بانی یا عارضی چیئرمین ہو یا کارکن، جھوٹ ٹریڈ مارک بن چکا ،شرم آنی چاہئے۔