اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آبادہائیکورٹ نے پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دےدیا۔
پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس ارباب طاہر نے کی،عدالت نے پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے میڈیکل بورڈ جیل کا دورہ کر کے پرویز الٰہی کیس کا دوبارہ جائزہ لے، ہفتے کے روز دورہ کر کے رپورٹ دیں پرویز الٰہی کو جیل میں رکھا جائے یا ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔
جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دئیے 78سالہ شخص کی کیا حالت ہوگی،حکومت سابق وزیراعلیٰ کےساتھ کیا کررہی ہے،سربراہ میڈیکل بورڈ نے کہاپرویزالٰہی کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے،واپس جیل منتقل کردیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے درخواست گزارکہتے ہیں پہلے وزیرصحت کے کہنے پر پرویز الٰہی کو ہسپتال سے جیل منتقل کیا گیا،آپ کے اورمیرے والد بھی ہیں ،سب کوتھوڑا انسانیت کے ناطے دیکھنا ہوگا،رپورٹ کہتی ہے پرویز الٰہی کو سٹنٹ پڑے ہوئے ہیں،سانس لینے میں مشکل ہے،عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کرکے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
حکومت78سالہ پرویزالٰہی کےساتھ کیاکررہی ہے،عدالت

















