اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت سے ٹی ایل پی پر پابندی کی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں ہوئی، شہباز شریف کا دھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آگیا۔
شہباز شریف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دئیے گئے بیان میں کہا پنجاب میں امن و امان کے معاملات پروزیر قانون سمیت اہم وزرا پر مشتمل کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امن تشکیل دی ،ٹی ایل پی پر پابندی کیلئے انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی ،فیض آباد دھرنے کا اندازہ نہیں تھا، ڈی سی راولپنڈی، کمشنر، سی پی او ،آر پی او کو ذیلی کمیٹی برائے امن و امان سے واضح ہدایات ملیں، افسروں کو ہدایات تھیں اسلام آباد انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکسی تنظیم پر پابندی انسداد دہشتگردی ایکٹ میں دئیے گئے سخت معیار کے تحت ہوتی ہے، پابندی وزارت داخلہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق عائد کر سکتی تھی، طاقت کے استعمال سے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،شہباز شریف نے کہا ٹی ایل پی رہنماو¿ں کےساتھ سیاسی مذاکرات ہو رہے تھے، ٹی ایل پی، وفاقی حکومت کے درمیان معاہدے میں اتفاق کیا گیا ، طے ہوا تھا ٹی ایل پی رہنماوں و کارکنوں کےخلاف مقدمات قانونی طریقہ کار کے بعد واپس لیے جائیں گے۔
فیض آباد دھرنا،TLPپر پابندی کی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں ہوئی،شہباز

















