شاہد خاقان عباسی نے دھرنا کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی تجویزی دےدی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دھرنا کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی تجویزی دےدی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہادھرنا کمیشن رپورٹ لیک ہوگئی اب پبلک کر دینا چاہئے،میرا خیال ہے احسن اقبال نے ہی فیض حمید کی سلیکشن کی ہوگی، فیض حمید سے شاید بطور وزیراعظم میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہافیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کو رپورٹ کرتے تھے، زاہد حامد کو استعفیٰ دینے کا بالکل نہیں کہا گیا، زاہد حامد نے 2 ہفتے پہلے خود ہی استعفیٰ دینے کا کہا ، حلف نامے میں سینٹ میں جو ترمیم ہوئی پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی کے ووٹ سے ہوئی، زاہد حامد تو ترمیم کی مخالفت کر رہے تھے، حالات کو دیکھ کر زاہد حامد کے استعفے کو منظور کیا گیا

شاہد خاقان عباسی نے کہاپنجاب حکومت نے نہیں روکا اور دھرنا فیض آباد تک آگیا، ماڈل ٹاون واقعہ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے سمجھا رکاوٹ نہ ڈالی جائے،میرا نہیں خیال فلانے شخص نے دھرنا کرایا، کوئی شواہد نہیں ملیں گے، پاکستان میں1947 سے ایسے واقعات کی لمبی تاریخ ہے،ٹروتھ کمیشن بنا دیا جائے تاکہ پتہ چلے ملک میں کیا ہوتا رہا ہے۔