نارروال ،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوردوارہ دربارصاحب کرتار پورمیں ویساکھی اور خالصہ جنم دن کی تقریب سے پنجابی زبان میں خطاب کیا، مریم نواز نے کرتارپور سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے تک لنک روڈ کی تعمیر ومرمت کے پراجیکٹ کابھی اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے درشن ڈیوری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کااعزاز ہے انہوں نے اپنی دھی رانی کو وزیراعلیٰ بنا کر مان بڑھایا،انڈین اور پاکستانی پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر دنیا بھر کے پنجابیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، پنجاب کی یہ بیٹی خدمت کر کے پنجاب کے ہر باپ اور ہر بھائی کی پگ کا شملہ اونچا رکھے گی، سکھ زائرین کی سہولت،خدمت اورحفاظت ہمارا فرض ہے جسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔
مریم نوازنے سکھ برادری کوپیغام دیتے ہوئے کہا نوازشریف نے کہا ہے ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،ان کےلئے راستے کھولیں،نواز شریف نے خصوصی طور پر سکھ برادری کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور کہا میرے سکھ بھائی سرحد پار دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لئے راستے کھولو،مریم نواز نے کہا مجھے وزیراعلیٰ بننے پر انڈین پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں،سرکاری طور پر پہلی مرتبہ بیساکھی کا تہوار منا رہے ہیں، ایسٹر، ہولی، رمضان المبارک،عید اوراب خالصہ جنم دن اور ویساکھی کے تہوار چند ہفتوں کے فرق سے منائے جارہے ہیں،یہ میرا پنجاب ہے،یہاں ویساکھی، ایسٹر،کرسمس،ہولی اور عید کی خوشیاں سب اکٹھے مل کر مناتے ہیں،یہ بابرکت ایام سب کیلئے خوشی کا پیغام لائے ہیں،نام جپنا، ہلال کمانا اور کھانا، خیرات کرنا جیسی قدریں اسلام اور سکھ ازم میں مشترک ہیں، دل کرتا ہے انڈین پنجاب کی طرح پاکستان کے پنجابی بھی فخر کے ساتھ پنجابی زبان دل کھول کر بولیں، دنیا بھرتو آن والے سکھ بہناں تے بھراواں نوں جی آیاں نوں ....تہاڈا آنا سر متھے تے، سکھ بھراواں تے بہناں نوں خالصہ جنم دن دی مبارکباد ہور ویساکھی دی وی ڈھیر ودھیاں،وزیر اعلیٰ نے کرتارپور راہداری زیرو لائن کا دورہ کیا اور کھیتی صاحب میں سنہری درانتی سے گندم کا سنہرے خوشہ کاٹ کر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہانے بابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ کی پاک درشن ڈیوڑھی آمد پر سکھ زائرین نے پرتپاک استقبال کیا، سکھ خواتین نے ہاتھ جوڑ کر مریم نواز کو گرمجوشی سے سلام کیا، وزیر اعلیٰ کو فیسلیٹیشن سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے سروور (مقدس تالاب) اور سمادھی (پریئرہال)کا بھی دورہ کیا جہاں سکھ نوجوانوں نے روایتی گتکے کا مظاہرہ کیا، وزیر اعلیٰ نے گورو گھر حاضری دی اور سنگت کے درشن کیے، دلی گوروبند کمیٹی کے سربراہ ریمندر سنگھ بمراہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سروپا (شال)پہنایا،دلجیت سنگھ سرناں نے مریم نواز کو کرپان اور دیگر تحائف پیش کیے جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کو بھی سروپا پہنایا گیا اور تحائف دئیے گئے:سمادھی میں گرانتھی سربراہ نے دعا سے تقریب کا آغاز کیا، صوبائی وزیر مذہبی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا، بھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، بھارتی سکھ جتھہ لیڈر نے وزیر اعلیٰ کے اقدامات اور انتظامات کو سراہا۔
سکھ جتھہ لیڈر نے کہا پنجاب کی بیٹی کا وزیر اعلیٰ بننا ہم سب کا مان ہے،مریم نواز نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہا، وزیر اعلیٰ نے مقدس کنویں کا بھی معائنہ کیا اور سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ لنگر ہال میں یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا،مریم نواز کی ابلے چاول،کڑھی پکوڑے،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی، وزیر اعلیٰ نے کھانے کے معیار کو سراہا، مریم نواز نے لنگر ہال میں موجود زائرین سے بات چیت کی اور سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت دی۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















