ٹیکس تنازعات سے حکومت کے کئی ہزار ارب پھنس گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ٹیکس تنازعات سے حکومت کے کئی ہزار ارب پھنس گئے،حکومت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کے اپیل دفاتر ختم کرنے کی تیاری کرلی،دفاتر ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے ذریعے جلد قانون سازی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دفاتر ختم ہونے کے بعد کمشنران لینڈ ریونیو کے مقدمات ٹریبونل میں منتقل ہوجائیں گے جہاں پہلے سے ہی 2 ہزار 237 ارب ٹیکس کے 71 ہزار664 مقدمات زیر التوا ہیں،مختلف عدالتوں میں ایک لاکھ 45 ہزار36 کیس زیر التوا ہیں جن میں 4 ہزار 236 ارب ٹیکس کے معاملات پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔