فیصل آباد: (بیورو رپورٹ ) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کا الیکشن 12 مئی کوہو گا ۔ الیکشن کمیٹی نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی چوہدری طیب احمد کی زیر صدارت سیکرٹریٹ ایف یو جے دستور ذیل گھر کچہری بازار میں اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیٹی آفتاب نواز، حاجی محمد تنویر، ملک عبد الغفار دانش اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے دستور سید محمد نسیم شاہ نے بطور مبصر شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا الیکشن 12 مئی کو ہو گا ۔
امیدوار 20 اپریل سے 28 اپریل شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی حاصل کر کے 28 اپریل کی شام تک جمع کروا سکتے ہیں۔ 29 اور 30 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست یکم مئی کو آویزاں کی جائے گی۔ اعتراضات 2 مئی تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ 7 مئی تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں اور امیدواروں کی حتمی فہرست 8 مئی کو آویزاں کی جائے گی جبکہ الیکشن کے سلسلے میں پولنگ 12 مئی کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کا الیکشن 12 مئی کوہو گا

















