اوکاڑہ (بیورورپورٹ )اوکاڑہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دل دہلا دینے والا واقعہ، 3 ظالم ڈاکوﺅں کا میاں بیوی پر تشدد،خاوند کو ایک کمرے میں باندھ کر بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے، متاثرہ خاتون اور اہل خانہ کو انصاف کی یقین دہانی، پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا نوٹس۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کے گاوں مخوم بھومن شاہ کا رہائشی زمیندار غلام نبی ولدمحمد بشیر اور اسکی بیوی (ص)گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے کہ رات کی تاریکی میں 3 نامعلوم مسلح افراد اس کے گھر داخل ہو گئے۔ ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوے خاون غلام نبی کو گھر کے ایک کمرے میں باندھ کر کمرے کو بند کر دیا اور اسکی بیوی کو اٹھاکر دوسرے کمرے میں لے جا کر باری باری اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان گھر سے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان تفشیشی ٹیموں اور فرانزک سائنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تفتیشی کی خود نگرانی کرتے رہے۔ڈی پی او متاثرہ خاتون سے بھی ملے، اسکے سر پر دست شفقت رکھتے ہوے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے اور عبرتناک سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او نے مقامی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا ٹاسک دیکر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس نے اندوہناک واقعہ کا سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 553/24 درج کر لیا ہے پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعلیٰ نے ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیدیا۔
اوکاڑہ، ڈاکوﺅں کا میاں بیوی پر تشدد، خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی ،وزیراعلیٰ کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم

















