اوکاڑہ:(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن کورٹ نے تہرے قتل کے ملزم کو استغاثہ سچ ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا،عدالت نے دوسری دفعات کے تحت ملزم کو 7سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کا حکم بھی دیا۔
استغاثہ کے مطابق ڈیڑھ سال قبل ملزم رفیق نے تھانہ اے ڈویژن کی حدود لطیف آباد میں گھریلو ناچاقی اور رنجش پر مشتعل ہوکر اپنی بیوی،ساس اور سالے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا بعد ازاں ملزم نے کچہری سے پیشی بھگت کر واپس آنےوالے بیوی کے ماموں اور اس کے بیٹے کو بھی تھوڑی ہی دیر بعدغلہ منڈی کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا ،ملزم نے ایک ہی دن 5 افراد کو قتل کیا جس پر تھانہ اے ڈویژن میں قتل کی وارداتوں کے 2 الگ الگ مقدمات درج کئے تھے مقتولین میں بیوی کا ماموں اور اس کا بیٹا فیصل آباد سے اوکاڑہ کسی مقدمے کی پیشی بھگتنے آئے تھے جن کی ڈیڈ باڈیز فیصل آباد بھیج دی گئیں تھیں ،پولیس تھانہ اے ڈویژن نے کچھ دیر بعد قاتل کو گرفتار کر لیا تھا ۔
اوکاڑہ:تہرے قتل کے ملزم کو3 بار سزائے موت

















