راولپنڈی: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ گنڈا پور کو ریلیف،وارنٹ منسوخ،عدالت نے 9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کےلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی او روارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہانظام دن بدن خود کو ایکسپوز کر رہا ہے، 6ججز کے خط پر کمیشن بننا بہت ضروری ہے، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو ملا ،جنگ جاری رہے گی، نظام کو پیغام ہے ملک پر رحم کریں،وزیراعلیٰ کے پی نے کہامیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مبارک باد دیتا ہوں قوم جاگ چکی ، کپتان جلد باہر آئیں گے۔
علی امین گنڈا پور کو ریلیف،12مقدمات میں ضمانت منظور

















