لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ جلد مشاورت کی جائیگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی انٹرنیشنل کمٹ منٹس کے ساتھ پی ایس ایل کو بھی ترجیح دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا ایک برانڈ ہے، نہ کوئی کوتاہی ہو گی نہ اسے نظر انداز کیا جائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے عہدیداران انٹرنیشنل کمٹمنٹس اور پی ایس ایل پر کام کر رہے ہیں، تمام فرنچائزز اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ سال جنوری فروری میں سہ فریقی سیریز، فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور پھر دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کی روایتی ونڈو تبدیل کرنے کا چیلنج درپیش ہے، پی ایس ایل کا ایونٹ روایتی طور پر جنوری سے مارچ کے درمیان ہوتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید



















