زیر تحویل اسرائیلی جہاز پر کوئی پاکستانی ہوا تو برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دینگے، ایرانی سفیر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کے معاملے پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا زوڈائیک کمپنی کے جہازپرکسی پاکستانی کے ہونے کی تصدیق کا انتظارہے،پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات تہران بھیج دیں ، کوئی پاکستانی جہازپر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پرچھوڑ دیں گے۔

دریں اثناایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ کیا،سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے پاکستانیوں کی جلد رہائی کےلئے ایرانی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ملاقات میں ایرانی سفارتی حکام نے پاکستانی باشندوں تک رسائی،خطے کی صورتحال،ایرانی صدر کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان اور متوقع معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا،گیس پائپ لائن اور آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔