کوٹلی لوہاراں: (نامہ نگار) کوٹلی لوہاراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش بمع شراب گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او کی ہدایات اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی سر پرستی میں ایس ایچ او ہیڈ مرالہ کاشف بٹ نے دوران ناکہ بندی ایک کار سوزوکی نمبری ایل ای بی 40 78 کو چیکنگ کےلئے روکا دوران تلاشی ایس ایچ او ہیڈ مرالہ کاشف بٹ نے ہمراہ امجد اے ایس ائی اور ملازمین نے دوران تلاشی لی اور ندیم سلہری سے 36 بوتل شراب پکڑ کر پابندسلاسل کردیا۔
اسی دوران ایک اور ملزم محسن مسیح نامی سے بھی 10 لیٹر دیسی شراب پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او ہیڈ مرالہ کی اس کارکردگی کو اہل علاقہ کی عوام نے سراہا۔
کوٹلی لوہاراں پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

















