حاجی شیر ویلفیئر فاونڈیشن ہسپتال کے زیراہتمام فری ڈسپنسری کا افتتاح
شیخوپورہ:(بیورو رپورٹ) ضلع بھر کے عوام کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل حاجی شیر ویلفیئرفاونڈیشن ہسپتال کے زیراہتمام حاجی شیر فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا۔
میاں مشتاق احمد چیئرمین حاجی شیر محمدویلفیئرفاونڈیشن ہسپتال نے فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کی عوام کی سہولت کیلئے قائم کی گئی اِس فری ڈسپنسری میں مستحق مریضوں کومفت طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔

















