عوام مہنگائی اور بیروزگاری کو شکست دیں گے، فیاض چٹھہ

احمد نگر چٹھہ:(نامہ نگار)تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حلقہ پی پی 36 فیاض چٹھہ نے کہا عوام جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لے، نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں قیادت کا پیغام ہر گھر تک پہچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل منصور والی اور ورپال چٹھہ کے کارکنان سے افطار ڈنرپر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

فیاض چٹھہ نے کہاالیکشن کے روز عوام ووٹ کی طاقت سے مہنگائی اور بے روز گاری کو شکست دے گی الیکشن کے روز فارم 45 اور 47 کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا کارکنان متحد ہو کر ہر مشکل کا مقابلہ کریں گے عوام گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کریں گے 21 تاریخ کا سورج کامیابی کی نوید لے کر آئے گا چٹھہ خاندان نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کی سیاست کی عوامی خدمت میں مصروف عمل خاندانی روایات کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے بھی کارکان سے خطاب کیا ،شرکا میں ناصر نذیر چٹھہ،سردار احتشام الحق،ارشد گجر،ایڈووکیٹ جاوید اقبال چیمہ ،ایڈووکیٹ سہیل منیر چیمہ سمیت دیگر براداریوں کے افراد بھی موجود تھے۔