عوامی تحفظ کیلئے کیا بھارتی فوج کےساتھ بیٹھیں گے؟، بیرسٹرسیف

پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہاہے کورکمانڈر ہاو¿س میں کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا،الیون کور میں کابینہ ممبران کو افطار کی دعوت دی گئی جسے اسلامی روایات کے مطابق قبول کیا گیا، افطار کے بعد الیون کور میں ممبران کو صوبے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بیرسٹر سیف نے کہاالیون کور میں سکیورٹی معاملات پرسپیشلائزڈ بریفنگ روم مختص ہے،سکیورٹی پر بریفنگ کے بعد سوال وجوابات کا سیشن ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب بھی کیا، اپنے کور کمانڈر کی افطار دعوت پر گئے اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی۔

مشیر اطلاعات نے استفسار کیا اپنے عوامی جان ومال کے تحفظ کی خاطر اگر اپنی فوج کےساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا بھارتی فوج کےساتھ بیٹھیں گے؟،سکیورٹی صورتحال قابو کرنا حکومت اور اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خیبر پختونخوا میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کےلئے فوج سے فعال رابطوں و تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہاعوامی جان ومال کے تحفظ کےلئے سکیورٹی اداروں کےساتھ ملکر آگے بڑھیں گے،چند لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا کر صوبے میں اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔