غزہ جنگ بندی عمل میں لائی جائے:القدس کمیٹی

فیصل آباد: (سید صداقت علی شاہ)انسانیت سوزمظالم پردنیاکی خاموشی نے بہت سے سوالات کوجنم دیاہے، ایک طرف دہشت گرد اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کاقتل عام کرررہاہے بلکہ انکی نسل کشی کابھی مرتکب ہورہاہے ،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے نے ثابت کردیااسرائیل جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے ایسے ممالک جودنیاکے کسی کونے پرکسی بلی یاکتے کیساتھ زیادتی پرواویلاکرتے ہیں اورانسانی حقوق کی بات کرتے ہیں معصوم بچوں ،عورتوں، بوڑھوں اورجوانوں کے قتل عام پران کی خاموشی منافقانہ روئیے کے ظاہرکرنے کیلئے کافی ہے۔ ان خیالات کااظہارالقدس کمیٹی کے زیراہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے علامہ اعجازحسین مہدوی ،ڈاکٹرسیدافتخارحسین نقوی ،پیرمقصودمدنی،پیرقاری عبدالرحمن قادری،علامہ سکندرحیات ذکی،علامہ ریاض کھرل،سیدحسنین شیرازی ،صاحبزادہ طاہرمحمودسیالوی،حافظ شاہداشرف ،خالدمحموداعظم آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنماوں نے مزید کہااسرائیل وحواریوں کی جانب سے فلسطین پرڈھائی جانے والی قیامت کی پرزورمذمت کرتے ہیں اوراسرائیل کومتنبہ کرتے ہیں کہ اپنی مذموم حرکت سے بازآجائے اورفوری طورپراقوام متحدہ کی قرارادادپرعمل کیاجائے اورجنگ بندی عمل میں لائی جائے ۔