فیصل آباد:( بیورو رپورٹ) ایف آئی اے نے ستیانہ روڈ پر نجی ہاوسنگ کالونی میں چھاپہ مار کر انتظامیہ کی بجلی چوری پکڑ لی۔ ایک ملزم ساجد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ غیرقانونی کنکشن کاٹ کر تار اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
ٹیم نے ستیانہ روڈ پر رہائشی کالونی کینال پلاٹینم سٹی میں چھاپہ مارا تو کالونی کے دفتر کو ڈائریکٹ تار لگا کر غیرقانونی طور پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ ٹیم نے غیرقانونی کنکشن کاٹ کر تار اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
بجلی چوری میں ملوث ملزم ساجد احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ بجلی چوری میں ملوث فیسکو اہلکاروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کالونی میں بجلی چوری سے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔
ستیانہ روڈ پر نجی ہاوسنگ کالونی میں چھاپہ، بجلی چوری پکڑی گئی

















