اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر از خود نوٹس کے بعد بنائے گئے سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی روف حسن و دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا خط کی انکوائری کےلئے بنائے گئے یک رکنی کمیشن کے سربراہ تصدق جیلانی کمیشن سے پیچھے ہوگئے اور انہوں نے لکھا جوڈیشل پروپرائیٹری کے تحت انکوائری کمیشن قائم نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس کو پسند کے ججز کے ذریعے من پسند فیصلہ نہیں کرنے دیں گے،چیف جسٹس کو چلے جانا چاہئے، بنچ میں نامزد 6 ججز چیف جسٹس کے پسندیدہ ہیں، سب کچھ ملی بھگت کا تسلسل ہے، چاہتے ہیں خط کے معاملے پر سماعت براہ راست دکھائی جائے۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں نے مزید کہاعدالتیں بظاہرکینگروکورٹس و اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ کھلونا بنی رہیں۔ ایجنسیاں، ایگزیکٹو، جسٹس عامر فاروق اور قاضی فائز عیسیٰ ججز کے خط میں جوابدہ تھے، انکوائری کمیشن بنانے سے پہلے کابینہ نے فیصلہ سنا دیا، انکوائری کمیشن سے اپنی مرضی کا فیصلہ لیا جانا تھا، کابینہ میٹنگ میں خط کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا، ججوں کے خط کا معاملہ انتہائی اہم ہے، سات رکنی بنچ قبول نہیں، فوری طور پر فل کورٹ تشکیل اور وکلا کنونشن بلایا جائے۔
خط پر من پسند ججز پر مشتمل بنچ نامنظور،چیلنج کریں گے،پی ٹی آئی

















