علی امین گنڈا پور کو ریلیف، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد،پشاور،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو ریلیف، عدالت نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے،اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے،عدالت نے علی امین گنڈا پور کےخلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف عام انتخابات میں دھاندلی الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک ملاقات کی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی،ملاقات میں پارٹی معاملات،سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔