اسلام آباد: (بیورورپورٹ )وزیر خزانہ ومحصولات اورنگزیب نے کہا ہے حکومت نجی شعبے کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی اور مالیاتی امور میں شفافیت و احتساب یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن اور انٹرنیشنل فنانس کا رپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
فریقین نے مشترکہ ترقیاتی حکمت عملی و اقدامات پر تبادلہ خیال،بین الاقوامی مالیاتی اداروں عالمی بینک و پاکستان کے درمیان تعلقات، شراکت داری اور روابط کے فروغ کے امورپر تبادلہ خیا ل کیا،عالمی بینک ،بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے نمائندوں نے حکومتی ترقیاتی ایجنڈے اور عوامی فلاح و بہبود کےلئے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
مالیاتی امور میں شفافیت و احتساب یقینی بنائینگے،وزیر خزانہ

















