لاہو ر(خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران352 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، پکڑے جانے والے کنکشنوں میں 16 کمرشل، 4 زرعی، ایک انڈسٹریل اور331 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے انکو 2 لاکھ47 ہزار 267 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 71 لاکھ 98 ہزار 625 روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے195 روز کے دوران کل 69 ہزار 232 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 67107 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 26486 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 58 لاکھ 66 ہزار 58 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3 ارب 24 کروڑ 69 لاکھ 25 ہزار 603 روپے بنتی ہے۔ دریں اثناءچوہنگ سب ڈویژن اور FIA کی موہلنوال کے علاقے میں مشترکہ کارروائی، پلازے میں بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج، 14 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ملزم جمیل لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ دوسری طرف لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 190 ویں روز 7.14 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔
چوبیس گھنٹوں میں مزید 352 ملزمان بجلی چوری میں ملوث، ڈیٹکشن بل جاری ،نادہندگان سے بھی وصولیاں



















