چیچہ وطنی اور گردونواح میں گداگروں کی بھرمار،عوام کا جینا محال

چیچہ وطنی: (سلطان مصطفائی )چیچہ وطنی اور گردونواح میں رمضان المبارک میں گداگروں کی بھرمار ، پیشہ ور بھکاریوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ، گداگروں میں زیادہ تر تعداد عورتوں ، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہوتی ہے۔

دکانداروں سے نوجوان لڑکیاں ادائیں دکھاتی ہوئی زبردستی خیرات لیتی نظر آ تی ہیں اگر خیرات نہ دی جائے تو بدتمیزی پر بھی اتر آتی ہیں ، شہر بھر کی مارکیٹوں ، بازاروں ، چوکوں ، لاری اڈوں سمیت مین بازار ، صدر بازار، نیا بازاراور شہید ملت روڈ پرپیشہ ور بھکاریوں نے قبضے جما رکھے ہیں، نماز کے دوران تمام مساجدوں کے باہر بھی بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جس کی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ سماجی ، فلاحی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جلد سے جلد ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔