نارنگ منڈی:(وقاص علی)نارنگ شہر میں پانی والی زیر زمین پائپ لائن جگہ جگہ سے پھٹ گئی ہزاروں گیلن پانی روزانہ ضائع ہونے لگا پھٹے ہوئے پائپوں سے نالیوں گڑوں کا گندہ پانی گھروں میں جانے لگا جسے استعمال کرکے اہل علاقہ مختلف خطرناک بیماریوں کا شکار ہونے لگے تحریک انصاف کے دور حکومت میں غربی آبادی میں45 کروڑ کی لاگت سے اوپن وائرنگ واٹر سپلائی منصوبہ کرپشن کی نظر ہو چکا اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
مقامی بلدیہ کی طرف سے پینے کے صاف کے لئے ڈالی گئی زیر زمین پائپ لائن جگہ جگہ سے پھٹ چکی جس سے ہزاروں گیلن روزانہ کی بنیاد پر ضائع ہو رہا ہے جس کو مرمت کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جگہ جگہ ان پھٹے ہوئے پائپوں سے نالیوں گڑوں کا گندہ پانی گھروں میں پہنچ رہا جسے استعمال کرتے ہوئے اہل علاقہ ےرقان پیٹ کی مختلف بیماریوں سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔
تحریک انصاف کے دور حکومت میں شہر کی غربی آبادی کے لئے اوپن واٹر سپلائی منصوبہ 45کروڑ کی لاگت سے شروع کیا گیا جو کہ ملی بھگت سے پھر زیر زمین ناقص پائپ لائن بچھا کر مکمل کردیا گیا جو چند دن بھی نہ چل سکا جگہ جگہ سے پائپ لائن پھٹ چکے جس سے گھروں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی پائپ لائن کوفوری درست کیا جائے تاکہ پانی جیسی نعمت کے ضیاع کو روکا جا سکے اور اہل علاقہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔
نارنگ شہر کی زیر زمین پائپ لائن پھٹ گئی، شہری سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور

















