اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی محسن نقوی نے واضح کیاہے دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، شانگلہ حملے کے اصل ملزموں کو کٹہرے میں لائینگے۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چینی سفیر اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آنےوالی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے ملاقات کی اور تحقیقات میں ہونےوالی پیشرفت پر بریفنگ دی،وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی شانگلہ حملے کے اصل ملزموں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
قبل ازیں محسن نقوی نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے ،فاتحہ خوانی کی۔
بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،مزید مو¿ثر فورس بنایا جائے گا، دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے، اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے، دہشتگردوں ،سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















