پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ،گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات اور ٹرم شیٹ طے کرلی گئی ہے،بینکوں کی جانب رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے۔

قومی ائیر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی،ذرائع کے مطابق بینکوں کا قرضہ 10سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور 12فیصد کی شرح سے منافع دیا جائےگا جبکہ منافع بخش ادارہ بننے پر ڈیویڈنڈ سے بینکوں کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔

ابتدائی ڈھانچے کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی، نجکاری سے موصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ ہوگی اور پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرناہوگی۔