فیروز والہ: (نمائندہ خصوصی)پتنگ بازی کھیل نہیں خونی کھیل ہے فیروز والہ پولیس کی مختلف بچوں کے ہمراہ پتنگ بازی کیخلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا جس کی سرپرستی ڈی ایس پی فیروز والہ نواز سیال اور ایس ایچ او رانا سجاد اکبر نے کی آگاہی واک کے دوران فیروز والہ پولیس اور طلباءنے آگاہی بینر بھی پکڑ رکھا تھا ۔
فیروز والہ پولیس پتنگ بازی کیخلاف بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہے اس حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کے ہمراہ آگاہی واک بھی کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی فیروز والہ نواز سیال اور ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ رانا سجاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اس کے سدباب کیلئے عوام میں آگاہی فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
والدین بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل سے بچانے کیلئے فیروز والہ پولیس کا ساتھ دیں تاکہ کسی بے گناہ شہری کی پتنگ بازی سے ہلاکت کا واقعہ نہ رونما ہوسکے اس حوالے سے ہم فیروز والہ کے مختلف علاقوں میں آگاہی بینرز بھی آویزاں کررہے ہیں تاکہ لوگوں میں پتنگ بازی کیخلاف شعور اجاگر کیا جاسکے۔
فیروز والہ: پولیس اور سول سوسائٹی کی پتنگ بازی کیخلاف آگاہی واک

















