ساہیوال:(بےورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد خاں لودھی ہمراہ ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی نے اڈا مالکان اور ٹرانسپورٹرز حضرات کو آگاہی لیکچر دیا ۔
فیصل شہزاد نے کہا پتنگ بازی کے حوالے سے جو مہم چل رہی ہے اس میں بسوں اور ویگنوں میں آنے والی دھاتی ڈور کے حوالے سے بریف کیا جس بس یا ویگن پر پتنگ بازی کے حوالے سے سامان لوڈ ہو وہ فوری طور پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سٹاف یا 15پرکال کریں تاکہ بروقت ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایاجاسکے۔
ساہیول ٹریفک پولیس کا اڈا مالکان اور ٹرانسپورٹرزکو آگاہی لیکچر

















