رانا ثناکےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 3اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ رانا ثناکےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میںدائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں ایس پی، ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نعیم پنجوتھا نے کہارانا ثناکےخلاف رپورٹ پولیس کو دی، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،استدعا ہے درخواست کو منظور کیا جائے،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست 3 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔