اوکاڑہ: (شہروز علی ایڈووکیٹ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف کی زیر ہدایت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں و پھلوں پر بولی کے عمل کی نگرانی کی گئی۔
تحصیل رینالہ خورد ،تحصیل دیپالپور اور تحصیل اوکاڑہ میں مارکیٹ کمیٹی کے افسرا ن سبزیوں و پھلوں بولی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف نے کہا صارفین کو مقررہ نرخوں پر سبزیوں و پھلوں کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور خصوصاََ ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں تاجر اپنا منافع کم سے کم رکھ کر ثواب بھی کمائیں، انہوں نے افسران کو ہدایت کی ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں گراں فروشی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے گا۔
شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاءکی فراہمی ترجیح ہے:ذیشان حنیف

















