مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدالتی امور میں مداخلت پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا،عدالتی امور میں ایگزیکٹو و ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر شامل ہے،خط میں ججز نے جوڈیشل کنونشن طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ججز نے موقف اختیار کیا کنونشن سے عدلیہ کی آزادی پر مزید معاونت ملے گی،چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مداخلت کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے بھی لکھا مگر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی،خط جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس بابر ستار ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔