ن لیگ کے پاس وزارتوں یا گورنرشپ کےلئے نہیں گئے:متحدہ

اسلام آباد ،کراچی :(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے کہاہے ایک بار بھی ن لیگ کے پاس وزارتوں یا گورنرشپ کےلئے نہیں گئے،

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا حکومت میں شامل ہونے کی درخواست مسلم لیگ ن نے کی تھی ہماری ابھی بھی بات چیت چل رہی ہے اور ہم نے کسی چیز کو انا کامسئلہ نہیں بنایا۔

ایم کیو ایم جمہوریت کے استحکام کےلئے کابینہ میں شامل ہوئی ،گورنرکا مطالبہ نہیں رکھا لیکن وزیراعلیٰ دیہی علاقے کاہوگا توگورنرشہری علاقے کا ہوگافیصل واوڈا نے سینٹ الیکشن کےلئے تعاون نہیں مانگا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کےلئے کام شروع کردیا ۔

پی سی ایس آئی آر آمد پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا سیاست پر ریاست کو ترجیح دی تو بحرانوں سے نکل جائیں گے۔