راچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔
اقتصادی محاذ پر مثبت خبروں کی گردش سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی ،ایک موقع پر 734 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی تاہم وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کی شرح گر گئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 612.09 پوائنٹس کے اضافے سے 65502.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال

















