فیصل آباد:(بیورورپورٹ)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے عمران خان کی سیاست میں واپسی کو نا ممکن قراردےدیا۔
رہنما ن لیگ راجہ ریاض نے کہاچیئرمین سینٹ کےلئے یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست میں واپسی ممکن نہیں،چیئرمین سینٹ کا فیصلہ وزیراعظم اور صدر کے فیصلے کے ساتھ ہی ہوگیا تھا،طلال چودھری کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دے کر سینٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ میرے سامنے ہوا۔
راجہ ریاض نے دعویٰ کیا سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کےساتھ دھوکہ کیا ،80 نشستیں ضائع کرائیں،پی ٹی آئی ختم ہوچکی۔
پی ٹی آئی ختم،عمران کی سیاست میں واپسی ممکن نہیں: راجہ ریاض

















