سرائے عالمگیر: انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، گرانفروشی عروج پر

سرائے عالمگیر(:شیخ سعید رشید) انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود سرائے عالمگیر میں اشیاءخوردونوش کی قیمتیں بدستور ساتویں آسمان پر دوکانداروں کے من مانے ریٹس مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ بے معنی ضلع گجرات کی انتظامیہ کی طرف سے تحصیل سرائے عالمگیر کھاریاں گجرات میں ناجائز منافع خوروں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں وکانداروں کو بھاری جر ما نے اور مقدمات کا اندراج بے سود ہو کر رہ گئے۔

ہر چھوٹے بڑے دوکاندار ریڑھی والے نے اشیائے خوردونوش کی از خود قیمتیں مقرر کر کے عوام کی کھال ادھیڑنا ماہ مقدس میں اپنا فرض سمجھ لیا مار کیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ روزانہ کی بنیاد ریٹ لسٹ کو دوکانداروں نے صرف اور صرف رکھنے تک محدود کردیا چھوٹا گوشت2000،بڑا گوشت1000نان30روپےروٹی20روپے سفید محلول دودھ190روپےکریلہ800بھنڈی600پیاز350 آلو90ٹماٹر200روپےلہسن650روپےسیب400روپے فی کلو کیلا300روپے فی درجناسی طرح چاول دالوں کوکنگ آئل گھی کی قیمتیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئیں۔

دکاندار سے جب کوئی صارف سرکاری ریٹ لسٹ کی بات کرے تو دوکاندار جواب دیتا ہے جاﺅ سرکار سے لے لو ہم اس ریٹ پر کوئی شے فروخت نہیں کر سکتے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن ڈپٹی کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا کہ وہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے عملی طور پر افسران کو مارکیٹس بازاروں میں نکا لیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔