اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے ماضی کی کے پی حکومت میں بڑی کرپشن ہوئی، لوگ کھرب پتی بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیر افضل مروت نے کہا سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ایک ہی مائن سے 25لاکھ روزانہ کماتا ہے، علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کے9وزرا کی کرپشن کابتا رہے تھے،شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ کی بجائے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا بیانیہ میرا نہیں تھا، فیصلہ پارٹی کا تھا۔
ماضی کی کے پی حکومت میں بڑی کرپشن ، لوگ کھرب پتی بن گئے،شیر افضل مروت

















