”ملک میں مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے “

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ”ملک میں مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے “ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

دستاویزات کے مطابق ملک میں مزدور کی سب سے زیادہ یومیہ اجرت جڑواں شہروں اسلام آباد ،راولپنڈی میں 1500،سب سے کم یومیہ اجرت لاڑکانہ میں800روپے ہے،ادارہ شماریات کے مطابق شہر قائد میں مزدورکی یومیہ اجرت 1141،گوجرانوالہ ،فیصل آباد میں 1200 ، پشاور 1000 اور بنوں میں 900 روپے ہے ۔