لاہور: (اپنے رپورٹر سے)ٹکٹ سے محروم رہنما ن لیگ و سابق سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے سینٹ ٹکٹ میں کوئی دلچسپی تھی نہ ہی دستیاب ہوں۔
اپنے بیان میں لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہا میں نے سینٹ ٹکٹ کیلئے پارٹی کو درخواست دی نہ کسی سے رابطہ کیا ،پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حادثاتی نہیں پیدائشی مسلم لیگی ہوں، نواز شریف اب بھی میرے قائد ہیں،مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، سیاسی نومولود گمراہ کن خبریں پھیلانے سے باز رہیں۔
سینٹ ٹکٹ میں دلچسپی نہ ہی دستیاب ہوں، آصف کرمانی

















