پتوکی:(احمد شیخ ) پتوکی،سرائے مغل کے اطراف میں یوٹیلٹی اسٹوروں پرسبسڈی والا آٹا نایاب دور دراز کے علاقوں سے آئے شہری خوار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
تحصیل پتوکی شہر گردونواح میں یوٹیلٹی اسٹوروں پر سبسڈی رمضان پیکج آٹا کی فراہمی نہ ہوسکی پتوکی شہر میں کالج روڈ،ٹرنک بازار،اور حبیب آباد،پھولنگر،جمبر،سرائے مغل کے یوٹیلٹی اسٹورز بھی خالی پڑھ گئے دور دراز کے علاقوں سے یوٹیلٹی اسٹوروں پر آٹا کی خریداری کیلئے آنے والے شہری خوار ہونے لگے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت تشہیری مہم کی بجائے عملی طور پر سبسڈی والا آٹا کی فراہمی اور دیگر اشیا کی یقینی بنائے۔
پتوکی میں سبسڈی والا آٹا نایاب شہری خوار ہونے پر مجبور

















